19 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:24
زیکا وائرس،فرانسیسی دوا ساز ادارے کا تحقیق کا اعلان
پیرس...... فرانسیسی دوا ساز ادارے سینوفی نے زیکا وائرس کی ویکسین پر تحقیق شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئی ویکسین کی تیاری کا کام ڈینگی فیور کی ویکسین کی تیاری میں مصروف شعبے کو سونپا گیا ہے۔
یہ شعبہ اس سے قبل یلو فیور اور جاپانی دماغی بخاری کی ویکسین تیار کرنے کا لائسنس بھی حاصل کرچکا ہے۔ سینوفی کی طرف سے یہ اعلان عالمی ادارہ صحت کی طرف سے زیکا وائرس سے پیدا صورتحال پر ہنگامی حالت کے نفاذ کے ایک دن بعد کیا گیا ہے عالمی ادارہ صحت نے اس وائرس سے متاثرہ ماؤں کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں نقائص پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔