تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 مارچ 2016
وقت اشاعت: 9:15

زکا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرلی، بھارتی سائنسدان

نئی دلی…بھارتی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے زکا وائرس سے نمٹنے کےلئے دنیا کی پہلی ویکسین تیار کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدر آباد میں ایک ادارے نے زکا وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین تیار کی ہے ، اس مقصد کے لئے باقاعدہ طور پر ذکا وائرس کا سیمپل درآمد کیا گیا لیکن انسانوں اور جانوروں پر اس کی آزمائش میں وقت درکار ہے ۔

کمپنی کا دعویٰ ہے وہ پہلی ویکسین کمپنی ہے جس نے زکا وائرس پر 9 ماہ قبل تحقیق شروع کر دی تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.