تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 مارچ 2016
وقت اشاعت: 19:28

کل دنیا بھر میں کینسر کا عالمی دن منایا جائیگا

کراچی.....دنیا بھر میں کینسر کا عالمی دن 4 فروری یعنی کل منایا جا ئیگا جس کامقصد سرطان سے آگاہی اوراس مرض سے بچاؤکے حوالے سے شعوربیدارکرناہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سال دو ہزار بارہ میں بیاسی لاکھ افراد کینسر میں مبتلا ہوکر موت کا شکار ہوگئے اگر موجودہ صورتحال کوکنٹرول نہ کیا گیا تو 2030 تک یہ تعداد کئی گنا تجاوز ہونے کا خدشہ ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر سرطان کی بر وقت تشخیص ہوجائے تو اس کا علاج ممکن ہے مگر ترقی پذیر ممالک میں سرطان کی ابتدائی تشخیص کی شرح بہت کم ہے جس کی وجہ عوامی آگہی کافقدان ہے۔

سرطان کی ابتدائی علامات میں مستقل تھکن، وزن میں اچانک کمی، درد، بخار، ہاضمے کی مسلسل خرابی اورکھانسی وغیرہ شامل ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.