تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
22 مارچ 2016
وقت اشاعت: 10:8

برطانیہ کے اسپتال میں روبوٹ بھی آپریشن کرنے لگے

لندن ......جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کئے گئے روبوٹس جہاں ہر شعبہ زندگی میں اپنی خدمات سر انجام دیتے نظر آرہے ہیں وہیں اب یہ میڈیکل کے شعبے میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

برطانیہ کے شہر برسٹل ایک اسپتال میں روبوٹ کی مدد سے مرگی کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔

3لاکھ 50ہزارپونڈ مالیت کے روبوٹ نے انتہائی باریک الیکٹروڈ دماغ میں داخل کرکے مرض کی نشاندہی کی جس کے بعد ڈاکٹروں نے ایک آپریشن کے بعد اسے باہر نکال لیا۔

واضح رہے بیلے وٹیکر نامی 15سالہ نوجوان گذشتہ 7برس سے اس مرض میں مبتلا تھا جو اب اس مرض سے نجات پا کر نہایت خوش ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.