24 مارچ 2016
وقت اشاعت: 1:32
ملتان:دھڑ جڑی بچیاں انتقال کر گئیں
ملتان......ملتان میں دھڑ جڑی بچیاں انتقال کر گئیں۔ایم ایس چلڈرن کمپلیکس اسپتال کے مطابق دھڑ جڑی بچیوں کا انتقال سینے میں انفیکشن کی وجہ سے ہوا۔
13جنوری کو پیدا ہونے والی دونوں بچیوں کے دھڑ جڑے ہوئے تھے،جن کا دل اور جگر ایک ہی تھا۔بچیوں کو بیماری کے باعث چار روز قبل دوبارہ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔