24 مارچ 2016
وقت اشاعت: 11:30
ٹونگا میں بھی زیکا وائرس پھیلنے لگا
نوکوالوفا........ٹونگا کی حکومت نے ملک میں زیکا وائرس کی وبا پھیلنے کی تصدیق کردی ہے۔
بحر الکاہل کے جنوبی حصے میں واقع قدرے چھوٹی سی ریاست ٹونگا کے محکمہٴ صحت کے مطابق پانچ افراد میں یہ بیماری پائی گئی ہے اور دیگر 265 بیماروں کا تشخیصی عمل جاری ہے۔
ٹونگا کے وزیر صحت ڈاکٹر نے بتایا کہ کئی لوگوں کے خون کے نمونے بیرون ملک روانہ کردیے ہیں تاکہ تعین کیا جا سکے کہ زیکا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد کتنی ہے۔