تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
28 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:43

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں پولیو وائرس پھیلنے کا خدشہ

کوئٹہ… ہادی پکٹ نالہ میں پولیو کا وائرس کی موجودگی کے باعث بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں پولیو وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق قلعہ عبداللہ میں پولیو وائرس پھیلنے کا خدشہ اس وجہ سے پیدا ہوا کہ قلعہ عبداللہ میں سیوریج نالہ کےپانی کےنمونےمیں پولیو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قلعہ عبداللہ میں اب سےچھ ماہ قبل سیوریج کےنمونےمیں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی،اس ضلع میں گذشتہ سال پولیو کےدو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

دوسری جانب پولیو کےحوالے سے حساسیت کی بناء پر ٹیکنیکل ایڈوائزری بورڈ برائے انسداد پولیو نےقلعہ عبداللہ میں پولیو کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی توجہ کی سفارش کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.