30 مارچ 2016
وقت اشاعت: 22:37
بہاولپورمیں سوائن فلو کےایک اور مریض کی تصدیق
بہاولپور...... بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال کے گائنی وارڈ میں داخل مریضہ کوتصدیق کے بعد سوائن فلوآئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا -
اسپتال ذرائع کے مطابق 28 سالہ رافیہ بی بی کا تعلق حاصل پورسے بتایا جاتاہےاور وہ چند روزقبل بچےکی پیدائش کےلئےبہاولپور وکٹوریہ اسپتال میں لائی گئی تھی ۔
گزشتہ شب مریضہ کےہاںآپریشن سےبچےکی ولادت ہوئی،تاہم سوائن فلوکی تصدیق کے بعد آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتےبہاول پورکے وکٹوریہ اسپتال میں سوائن فلو کے باعث 2خواتین مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔