تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
1 اپریل 2016
وقت اشاعت: 14:35

ہیلتھ سروسز کے نظام کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے ،شہباز شریف

لاہور.....وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاکہنا ہے کہ ہیلتھ سروسز کے نظام کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے ،ڈاکٹروں کو مسیحا بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ ادا کرنا ہے ۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے وفد نے ملاقات کی،اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کےلیے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں ۔

ہیلتھ سروسز کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں ،وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹروں کی تربیت ،جدیدکورسز اور اسپیشلائزیشن کے امور کےلیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.