تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
2 اپریل 2016
وقت اشاعت: 8:35

خیبر پختون خوا حکومت اور ہڑتالی ڈاکٹروں کے مذاکرات کامیاب

پشاور......خیبرپختونخوا حکومت اور اسپتالوں میں ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد آج ہڑتال ختم کیے جانے کا امکان پیدا ہوگیا۔

پشاورمیں جیونیوزسےبات چیت کے دوران وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ڈاکٹروں سےہونےوالےمذاکرات کامیاب ہونے کی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایاکہ ہڑتالی ڈاکٹروں اور طبی عملے کے تینوں مطالبات تسلیم کرلیےگئےہیں، ان میں تنخواہوں میں اضافے، ہڑتال کے دوران معطل کیے جانےوالے ملازمین کی بحالی اورڈیوٹی کے اوقات میں کمی کے مطالبات شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی سے ہڑتال ختم ہو جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.