4 اپریل 2016
وقت اشاعت: 18:19
لاہور : ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہائی کورٹ میں چیلنج
لاہور…ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔
لاہور ہائی کورٹ میں یہ درخواست مقامی وکیل اشتیاق چودھری کی جانب سے دائر کی گئی ہے ،جس میں یہ مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ ادویات سازکمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کر کے عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا ہے ۔
درخواست میں عدالت سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے ۔