6 اپریل 2016
وقت اشاعت: 17:27
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 15 اضلاع میں انسداد پولیو مہم
کوئٹہ.........ضلع کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 15مختلف اضلاع میں آج سے انسداد پولیو کی سہ روزہ مہم شروع ہورہی ہے ، مہم کےدوران 16 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین پلانےکاہدف مقرر کیا گیا ہے۔
کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر ڈاکٹر سید سیف الرحمان کے مطابق مہم کے لیے 3 ہزار 9 سو اُناسی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر سیف الرحمان کا کہنا تھا کہ انسدادپولیومہم کی سیکورٹی کے لیے پولیس، لیویزاور ایف سی کی خدمات حاصل حاصل کرلی گئی ہیں۔