11 اپریل 2016
وقت اشاعت: 5:24
عوام دواؤں کی قیمتیں بڑھانے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کریں، سائرہ افضل
اسلام آباد .......وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کمپنیوں سے دواؤں کی قیمتیں کم کرانے کے بجائے عوام کو سستی دوائیں خریدنے کا مشورہ دے ڈالا ۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ دواؤں کی قیمتوں سے متعلق معاملہ عدالت میں ہے، دوا ساز کمپنیوں سے کہا ہے کہ مذاکرات کی میز پر آئیں اور اپنے مسائل سے آگاہ کریں۔
وزیر مملکت نے عوام سے کہا کہ وہ دوائیں مہنگی کرنے والے کمپنیوں کا بائیکاٹ کریں اور سستی دوائیں خریدیں۔