تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
12 اپریل 2016
وقت اشاعت: 0:29

زیکا کے انسداد کیلئے 56 ملین ڈالر کی ضرورت ہے،عالمی ادارہ صحت

لندن......ورلڈ ہیلتھ آرگنائریشن نے کہا ہے کہ زیکا کے انسداد کے لیے 56 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ یہ رقم وائرس کے متعلق معلومات کی فراہمی، تشخیصی عمل کو بہتر بنانے اور مدافعتی دوائیں تیار کرنے پر خرچ کی جائے گی۔

صحت کے عالمی ادارے نے رواں مہینے کے اوائل میں اِس وائرس کے انسداد کے لیے گلوبل ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔

ڈبلیو ایچ او اس سلسلے میں اپنی طرف سے 25ملین شامل کرے گا اور بقیہ ڈونر ایجنسیوں اور امیر و متاثرہ ملکوں سے حاصل کیے جائیں گے۔

ادارے کے مطابق زیکا وائرس اِس وقت39ممالک میں پھیل چکا ہے اور لاکھوں افراد اِس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.