تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
12 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:38

وزیر اعظم نے 1200 بیڈز کےنئے اسپتال کی منظوری دے دی

اسلام آباد.......وزیر اعظم نواز شریف نے جدید سہولیات کے 1200 بیڈز پر مشتمل نئے اسپتال کی منظوری دے دی۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیرا عظم نواز شریف نے نئے اسپتال کی تعمیر کے لئے وزارت صحت کو احکامات جاری کر دیئے ہیں، نیا اسپتال اسلام آباد کے نواحی علاقے کری روڈ پر 20 ایکٹر کی زمین پر تعمیر کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے زمین کی خریداری کے لئے اجازت سے دی ۔آغا خان فاونڈیشن اسپتال منصوبے کے لئے مفت تکنیکی سہولیات فراہم کرئے گی ۔600 بیڈز مخصوص کیئر یونٹ کے لئے مختص ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.