تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 6:54

تھر:50دنوں میں161بچے چل بسے

تھرپارکر ....تھرپارکر کے سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور مختلف بیماریوں کے باعث آج 4بچے جاں بحق ہوگئے ۔

50دنوں کے دوران انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 161 ہوگئی ہے،تھر کے صحرا میں بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے ،آج بھی سول اسپتال مٹھی چار بچے انتقال کرگئے۔

جاں بحق ہونے والے بچوں میں دو ماہ کا بچہ ، تین ماہ کے دوبچے اور ایک، ایک سال کی بچی شامل ہیں ۔ڈیپلو،اسلام کوٹ،چھاچھرو اور نگرپارکر کے سرکاری اسپتالوں میںبھی غذائیت کی کمی کے باعث مختلف امراض میں مبتلا بچے زیر علاج ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.