2 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:49
تھرپارکر میں ایک اور بچہ چل بسا
تھرپارکر…غذائیت کی کمی کے باعث آج سول اسپتال مٹھی میں 15 دن کا ایک بچہ انتقال کرگیا ۔رواں سال کے ابتدائی دو ماہ میں انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 195 ہوگئی ہے۔
سول اسپتال مٹھی میں اس وقت بھی 47 بچے زیر علاج ہیں جبکہ چھاچھرو،اسلام کوٹ،ننگر پارکر اور ڈیپلو کے سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج بچوں کی تعداد 80 سے زائدہے۔