3 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:33
لاہور ، مینٹل اسپتال کے2 ملازمین کی گرفتاری ،ساتھی ملازمین کی ہڑتال
لاہور.....لاہور کے مینٹل اسپتال میں مریض کی مبینہ خودکشی پر دو ملازمین کی گرفتاری کے خلاف اسپتال ملازمین نے ہڑتال کیساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا ،صحت حکام نے واقعے کی انکوائری کے لیے کمیٹی بنا دی۔
لاہور میں جیل روڈ پر واقع ذہنی امراض اسپتال کےدو ملازمین کی گرفتاری پر دیگر ملازمین نے ہڑتال کر دی ، احتجاج کے دوران پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ،ان کا کہنا تھا کہ مریض نے خود کشی کی تھی مگر پولیس ان کے ساتھیوں کو اٹھا لے گئی۔
سلمان کے ساتھ کمرے میں رہنے والے عینی شاہد مریض کا کہنا تھا کہ سلمان نے چادر پھاڑ کر پھندا لیا ، ایم ایس ڈاکٹر ناصر بھٹی کا کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری کی جا رہی ہے ۔
پولیس کی جانب سے دونوں ملازمین کو چھوڑنے پر ہڑتال ختم کر دی گئی ،مشیر صحت نے دو سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جو 72 گھنٹے میں رپورٹ جمع کرائے گی۔