تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
4 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:16

کراچی میں وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ بڑھ گیا

کراچی.....کراچی میں وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ بڑھ گیا ، ڈینگی اور دیگر امراض کے خلاف مہم فنڈز کی کمی کا شکار ہوگئی ۔ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز نے شہر میں کہیں بھی اسپرے مہم نہیں چلائی،2016 میں بلدیہ عظمیٰ کے مطابق بیماریوں میں تیزی اسی وجہ سے آئی ہے۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور 6 ضلعی حکومتیں اپنے شہریوں کو وبائی امراض سے بچانے میں رواں سال مکمل طور پر نا کام نظر آتی ہیں ۔ اسکی سب سے بڑی وجہ ہے فنڈز کی عدم دستیابی ۔

جیو نیوز کی حاصل کردہ دستاویزات کے مطابق 2016 میں تاحال ڈینگی اور دیگر وبائی امراض سے بچاو کا جراثیم کش اسپرے نہ ہوسکا جبکہ کے ایم سی محکمہ وہیکل بھی اسپرے شروع نہ ہونے کی ایک اہم وجہ ہے ۔

انکشاف کیا گیا ہے کہ اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں امراض بڑھے ہیں اور مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق 6 ضلعی انتظامیہ کے پاس 600 جبکہ کے ایم سی کے پاس 800 لیٹر جراثیم کش اسپرے موجود ہے جبکہ ایک بار اسپرے کرنے پر دو لاکھ تیس ہزار روپے سے زائد درکار ہوتے ہیں کیونکہ ایک گاڑی کے لئے 16 لیٹر پیٹرول اور 40 لیٹر ڈیزل درکار ہے ۔نہ صرف یہ بلکہ شہر کے کنٹونمنٹ بورڈ ز بھی شہریوں کی صحت کی جانب سے لاپروا نظر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت اپنے حصے کی مطلوبہ رقم بلدیہ عظمی کراچی کو ترقیاتی اور غیر ترقیاتی فنڈز کی مد میں جاری کرتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.