12 مارچ 2012
وقت اشاعت: 1:6
ملک کے مختلف علاقوں میں پولیو کیخلاف مہم کل سے شروع ہورہی ہے
اسلام آباد … ملک کے 64 اضلاع، 7 قبائلی ایجنسیاں اور 6 ایف آرز پولیو سے متاثرہ حساس علاقے قرار دے دیے گئے ہیں جہاں 12 مارچ سے 3 روزہ پولیو سے بچاوٴ کی خصوصی مہم شروع ہو رہی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ملک کے 64 اضلاع پولیو سے شدید متاثر ہیں جنہیں حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 7 قبائلی ایجنسیاں اور 6 ایف آرز بھی پولیو سے شدید متاثرہ علاقے ہیں جہاں پولیو سے بچاوٴ کی خصوصی مہم 12 مارچ سے 14 مارچ تک جاری رہے گی۔ سرکاری ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ 3 سے زیادہ پولیو کیس سامنے آنے پر ان علاقوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ 3 روزہ مہم میں 33.4 ملین بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائینگے۔ سندھ کے 14، پنجاب کے 4 اور خیبر پختونخوا کے 3 اضلاع میں پولیو سے بچاوٴ کی جزوی مہم بھی چلائی جائیگی۔