12 مارچ 2012
وقت اشاعت: 9:51
خیبرپختونخوا،قبائلی علاقوں میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی
پشاور… خیبر پختون خوا کے پچیس اضلاع، سات قبائلی ایجنسیوں اور چھ نیم قبائلی علاقوں میں آج سے پولیو سے بچاو کی تین روزہ خصوصی مہم شروع ہو رہی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا کے چار اضلاع کو پولیو کے حوالے سے حساس قرار دیا گیا ہے جب کہ سات قبائلی ایجنسیاں اور چھ ایف آرز بھی پولیو سے شدید متاثرہ علاقے ہیں جہاں پولیو سے بچاو کی خصوصی مہم تین دن جاری رہے گی۔تین روزہ مہم کے دوران 33 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔