12 مارچ 2012
وقت اشاعت: 11:51
بلوچستان کے 8اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز
کوئٹہ… انسداد پولیو کے نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان کے تحت بلوچستان کے آٹھ اضلاع میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگیاہے اس دوران پانچ لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق انسداد پولیو کے نیشنل ایمر جنسی ایکشن پلان کے تحت صوبے کے آٹھ اضلاع خضدار ، مستونگ ، بارکھان ،قلعہ سیف اللہ ، نصیر آباد ، جعفراباد ، لسبیلہ اوردکی میں تین روزہ پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے اس دوران پولیو مہم سے منسلک ٹیمیں گھروں اسکولوں میں جاکر جبکہ ان علاقوں میں بس اڈوں سمیت دیگر مقامات پر لگائے گئے کیمپوں میں پانچ لاکھ ساٹھ ہزار نوسو 64 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں جبکہ ایک ہزار پانچ سو 22ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ 26مارچ کو صوبے کے ضلع کوئٹہ ، پشین ، قلعہ عبداللہ اور ہرنائی میں پانچ سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے تین روزہ مہم شروع کی جائے گی۔