12 مارچ 2012
وقت اشاعت: 13:34
خیبر پختون خوا میں خسرہ کی وباء پھیلنے کا خدشہ
پشاور… خیبر پختون خوا میں خسرہ کی وباء پھیلنے کا اندیشہ ہے اور صوبائی محکمہ صحت نے مالاکنڈ اور چترال کو اس بیماری کے حوالے سے حساس قرار دے دیا ہے ۔ انسداد پولیو مہم کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جان باز آفریدی نے پشاور میں جیو نیوز کو بتایا کہ خسرہ کی وباء پر قابو پانے کے لئے محکمہ صحت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ بچوں کو بیماری سے بچاوٴ کی ویکسین پلائی جائے لیکن ویکسین کی کمی کے باعث یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے مالاکنڈ اور چترال میں بچوں میں خسرہ کی بیماری زیادہ پھیل سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ویکسین حاصل کر نے کا بندوبست کر رہی ہے۔