تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
12 مارچ 2012
وقت اشاعت: 18:51

پنجاب : ڈینگی کی وباء دوبارہ پھوٹنے کا خدشہ، 11اضلاع حساس قرار

لاہور … پنجاب میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ موجود ہے، مچھر کی افزائش پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو ڈینگی کی وبا دوبارہ پھوٹ سکتی ہے ، محکمہ صحت نے صوبے کے 11 اضلاع کو ڈینگی کیلئے حساس قرار دے دیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے جن 11 اضلاع کو حساس قرار دیا ہے ان میں لاہور،راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، شیخوپور، قصور، پاکپتن، ساہیوال، خانیوال اور ڈی جی خان شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق لاہور کے بعض علاقوں میں ڈینگی کا لاروا پایا گیا ہے، ڈینگی کا خطرہ ضرور ہے تاہم حکومت نے بھی اس سے نمٹنے کیلئے پوری تیاری کررکھی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کے لئے پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ موٴثر اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.