تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
12 مارچ 2012
وقت اشاعت: 20:7

خیبر پختون خوا میں خسرہ کا خطرہ ،ملاکنڈ ڈویژن حساس قرار

پشاور…خیبر پختون خوا کے بعض حصوں میں خسرہ کی وباء پھیلنے کا اندیشہ ہے اور صوبائی محکمہ صحت نے مالاکنڈڈویژن کو اس بیماری کے حوالے سے حساس قرار دے دیا ہے۔ صوبائی ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی EPIڈاکٹر جان باز آفریدی نے جیو نیوز کو بتایا کہ خیبر پختون خوا میں خسرہ ویکسین کی کمی ہے۔ جس کے باعث بیماری وبا ء کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں صورت حال زیادہ خراب ہے۔ جہاں خسرہ ویکسین کے ٹیکے لگانے کی آخری مہم 2010 میں چلائی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اسی وجہ سے ملاکنڈ ڈویژن کو خسرہ کے حوالے سے حساس قرار دے دیا گیا ہے۔ تاہم ڈاکٹر جانباز نے کہا کہ صوبائی حکومت ویکسین حاصل کر نے کا بندوبست کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.