13 مارچ 2012
وقت اشاعت: 11:23
موٹر وے پولیس بھی انسداد پولیو مہم میں شامل ہو گئی
پشاور… خیبر پختونخوا میں پو لیو کے بڑھتے ہو ئے کیسز کے باعث ٹریفک پو لیس نے بھی انسداد پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کر نا شروع کر دیا ہے۔۔خیبر پختونخوا میں تین روزہ انسداد پو لیو شروع ہوگئی ہے۔ دوسری جانب موٹروے پو لیس نے بھی آگاہی مہم شروع کردی ہے۔موٹروے پو لیس کا کہنا تھا کہ پو لیو مہم کا مقصد والدین کو اس احساس دلانا ہے کہ کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلانا کس قدر ضروری ہے۔ٹریفک پو لیس کا کہنا ہے کہ دوران سفر گاڑیوں کو روک کر بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے تاکہ پو لیوجیسے موذی مرض پر قابو پا یا جاسکے۔