14 مارچ 2012
وقت اشاعت: 9:52
خیبر پختونخوا اور فاٹا میں پولیو مہم کا آخری روز
پشاور… خیبر پختون خوا کے پچیس اضلاع، سات قبائلی ایجنسیوں اور چھ نیم قبائلی علاقوں میں خصوصی پو لیو مہم آج تیسرے روز بھی جا ری ہے۔ ای پی آئی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جان باز آفریدی نے جیو نیوز کو بتا یا کہ خیبر پختون خوا کے چار اضلاع کوپولیو کے حوالے سے حساس قرار دیا گیا ہے جب کہ سات قبائلی ایجنسیاں اور چھ ایف آرز بھی پولیو سے شدید متاثرہ علاقے ہیں جہاں پولیو سے بچاو کی خصوصی مہم آج تیسرے اور آخری روز بھی جا ری ہے۔انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران خیبر پختونخوا میں 33 لاکھ اور فاٹا میں دس لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔