14 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:36
جلد کی خوبصورتی کیلئے وٹامنز اور متوازن غذا ضروری ہے،ماہرین
واشنگٹن …ماہرین جلد نے کہا ہے کہ جلد کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے وٹامن، اینٹی اکسیڈنٹ اور متوازن غذا کا انتخاب بہت ضروری ہے۔ ماہرین کے مطابق دھوپ سے جتنی حد تک ممکن ہو سکے جلد کو بچاناچاہیے اور اچھے موسچرائزر کا استعمال جلد کو صحت مند رکھتا ہے۔ علاوہ ازیں اچھی اور متوازن غذا کا استعمال بہت ضروری ہے جو جسم میں وٹامن، نمکیات، اینٹی اکسیڈنٹ، کیلشیم اور دوسری ضروریات کو پورا کریں، پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہئے۔ غذائی ماہر کیرالیویز کے مطابق سگریٹ نوشی، نیند کی کمی، ذہنی اور جسمانی مشقت والے کام انسانی صحت اور جلد کو براہ راست متاثر کرتے ہیں۔ اس سے اجتناب کرنا چاہئے، اچھی غذا اور خیال اچھی جلد کی ضمانت ہے۔