تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
14 مارچ 2012
وقت اشاعت: 22:24

خیبرپختونخوا : ہرسال 15 فیصد افراد کالا مو تیا سے نا بینا ہو رہے ہیں

پشاور … خیبر پختونخوا میں کالا مو تیا کے مرض میں اضافہ ہو رہا ہے، ہر سال 15 فیصد افراد کالا مو تیا کے باعث نا بینا ہو رہے ہیں۔ اس امر کا انکشاف حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈا کٹر محمد زیبر خان نے کا لا موتیا کے آگاہی مہم سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کا لا مو تیا اندھے پن کا دوسرا بڑا سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کم و بیش 70 لاکھ افراد اس مرض کے باعث بینائی سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں ہر سال 15 فیصد افراد کالا مو تیا سے اندھے پن کا شکا ر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں میں کالا مو تیا کے مرض میں مبتلا ہونے کے خدشات زیادہ ہو تے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.