تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
15 مارچ 2012
وقت اشاعت: 23:37

لاہور:ہائی مونٹ کمپنی نے ڈینگی کش دوا متعارف کرادی

لاہور … لاہور میں ہائی مونٹ کمپنی نے ڈینگی مچھر کے لاروے سے چھٹکارہ پانے کیلئے دوا متعارف کرادی ہے، یہ دوا امریکی یونیورسٹی میں طویل ریسرچ کے بعد تیار کی گئی ہے۔ لاہور میں ڈینگی کش دوا موسٹی سائیڈ کی تعارفی تقریب ہوئی جس میں ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ دواپاوٴڈر کی شکل میں ہے جسے پانی میں ڈال دیا جائے تو ڈینگی لاروا 24 گھنٹوں میں ختم ہوجاتا ہے، اس دوا کے پاوٴڈر میں پانی ملا کر اسپرے بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ دوا دھان کے چھلکے کی شکل میں بھی دستیاب ہے، ملائیشیا میں بھی اس کا استعمال جاری ہے۔ ہائی مونٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انتظار صدیقی کا کہنا تھاکہ گزشتہ سال پنجاب میں ہزاروں لوگ ڈینگی کی زد میں آئے اور سیکڑوں لقمہ اجل بن گئے، موسٹی سائیڈ انتہائی سستی دواہے اوراس کی مدد سے ڈینگی کی افزائش آسانی سے روکی جاسکتی ہے۔ تقریب میں محکمہ صحت کے افسران اور طبی ماہرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ماہرین کے مطابق ڈینگی کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے دواوٴں سمیت ہر اقدام اور ہر حربے کا استعمال ناگزیر ہے، حکومت اور عوام کو متحدہوکر اس کے خاتمے کیلئے کام کرنا ہوگا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.