تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
16 مارچ 2012
وقت اشاعت: 9:11

میرپور ماتھیلو، محنت کش کی6سالہ بیٹی کے دل میں سوراخ

میرپور ماتھیلو… گھوٹکی کے شہر میرپور ماتھیلو کے ایک محنت کش کی 6 سالہ بچی کے دل میں سوراخ ہے، علاج کرانے کی استطاعت نہ ہونے کے باعث والدین مایوسی کا شکار ہیں۔ چھولے بیچنے والا محنت کش محمد کلیم اپنی چھ سالہ بچی طائبہ کے دل میں سوراخ کی وجہ سے انتہا سے زیادہ پریشان ہے۔۔ بچی کے علاج کے لئے رقم کا بندوبست تو دور کی بات ،اس گھرانے کے لئے تین وقت کا کھانا ہی مشکل ہے۔ بچی کو علاج کے لئے متعدد اسپتالوں میں لیجایا گیا مگر علاج ممکن نہیں ہو سکا ،سرکار کی جانب سے بھی اسے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔والد کا کہنا ہے کہ علاج کیلئے لاہور، رحیم یار خان ، ملتان تک لے کر گیا مگر میرا مسئلہ حل نہیں ہوا ، میں ڈی سی آیس گیا وہ کہتے ہیں سرکاری خزانے میں کچھ نہیں۔۔ میری چاول کی ریڑھی ہے ، حکومت سے اپیل کرتے ہیں ہماری مدد کرے۔ غربت بھوک اور افلاس کا اندازہ کلیم کے ٹوٹے پھوٹے گھر سے لگایا جاسکتا ہے ایسی صورتحال میں بچی کا علاج کسی امتحان سے کم نہیں۔۔والدین کی نظریں حکومت ، این جی اوز اور مخیر حضرات کی جانب ہیں کہ شاید ان میں کوئی ان کا مسیحا ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.