تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
16 مارچ 2012
وقت اشاعت: 16:27

پشاور میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ20مارچ سے شروع ہوگا

پشاور… پشاور میں انسدادپولیو مہم کا دوسرا مرحلہ بیس مارچ سے شروع ہوگا جبکہ ہائی رسک قرار دیے جانے والے پوش علاقہ حیات آباد میں انیس ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو ویکسین دی جا ئے گی۔ ڈی سی او پشاور سراج خان کے مطابق پولیو مہم کے پہلے مرحلہ میں 12 سے14 مارچ تک پشاور کی36یونین کونسلز میں پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ جبکہ 20مارچ سے پشاور کی باقی 56 یونین کونسلز میں پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پشاور کی 92 یونین کونسلز میں دس سے زیادہ یونین کونسلز کو ہائی رسک قرار دیا گیا ہے۔ جن میں پشاور کاپوش علاقہ حیات آباد بھی شامل ہے۔ جہاں 19600 بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.