19 مارچ 2012
وقت اشاعت: 10:46
پشاور میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ 20مارچ سے شروع ہوگا
پشاور… پشاور میں انسدادپولیو مہم کا دوسرا مرحلہ بیس مارچ سے شروع ہوگا جبکہ ہائی رسک قرار دئیے جانے والے علاقوں میں 7 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاوٴ کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے۔ای پی آئی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جان باز آفریدی نے جیو نیوز کو بتا یا کہ پو لیو مہم کے پہلے مرحلے میں 12 سے14 مارچ تک پشاور کی36یونین کونسلز میں پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے جبکہ 20 مارچ سے پشاور کی 56 یو نین کو نسلز میں انسدادپو لیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ پشاور کی 92 یونین کونسلز میں دس سے زیادہ یونین کونسلز کو ہائی رسک قرار دیا گیا ہے جن میں سات لاکھ سے زیادہ بچوں کوپو لیو سے بچاو کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے جن کے لیے 2 ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔