19 مارچ 2012
وقت اشاعت: 21:20
بھٹکتے دماغ والے بچے زیادہ تیز دماغ ہوتے ہیں، تحقیق
لندن … تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ بچے جن کے دماغ بھٹکتے رہتے ہوں تیز دماغ ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق وہ بچے جو مسلسل اپنا رخ بدلتے رہتے ہوں زیادہ زوردار ورکنگ میموری کے حامل ہوتے ہیں اور ایسے بچے اپنے دماغ میں زیادہ معلومات ذخیرہ کرلیتے ہیں اور ذہنی طور پر اسے استعمال کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق بچوں کو اسکول میں اس قسم کی یادداشت کی بہت سے کاموں میں ضرورت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر وہ ٹیچر کی ہدایات یاد کرسکتے ہیں یا اس کے بولے ہوئے جملوں کو یاد رکھ سکتے ہیں۔