20 مارچ 2012
وقت اشاعت: 23:52
ڈینگی سے بچاؤ کیلئے رابطہ مہم کو مزید موثر بنایا جائے گا،خواجہ سلمان
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان نے ہدایت کی ہے کہ لاہور کے جن علاقوں سے ڈینگی لاروا پایا گیا ہے وہاں اسپرے کو یقینی بنایا جائے۔لاہور میں ڈینگی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان نے کہا کہ ڈینگی کے موثر تدارک کے لیے ٹاؤن ایمر جنسی کمیٹیوں کو فوری طور پر متحرک کردیا گیا ہے اور ان کمیٹیوں کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی بخار کی روک تھام کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان رابطہ مہم کو مزید موثر بنایا جائے گا۔