22 مارچ 2012
وقت اشاعت: 11:5
قبا ئلی علاقوں میں پولیوکے کیسز، پشاور آنیوالے بچوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ
پشاور …پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے قبا ئلی علاقوں میں پو لیو کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد قبا ئلی علاقوں سے پشاور آنے والے بچوں کی خصوصی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی سی اور پشاور سراج احمد نے جیو نیوز کو بتا یا کہ خیبر ایجنسی میں رواں سال کے دوران پو لیو کے چارکیسز رپورٹ کیے گئے ہیں بڑھتے ہو ئے کیسز کے باعث خیبر ایجنسی سے پشاور داخل ہونے والے بچوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور اگر انہوں نے پولیو سے بچاوٴ کے قطرے نہیں لئے تو انہیں خصوصی مرکز میں پولیو سے بچاوٴکے قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈی سی او کے مطابق میں خیبر ایجنسی کی سرحد پر ٹرانزٹ پو ائنٹ قائم کرکے فوکل پرسن تعینات کر دیا ہے۔