تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
22 مارچ 2012
وقت اشاعت: 19:54

برطانیہ میں جگر کے عارضے سے اموات میں 25 فیصد اضافہ

لندن … برطانیہ میں جگرکے عارضے کی وجہ سے اموات کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ برطانوی ادارے کی تحقیق کے مطابق گزشتہ 8 برسوں میں جگر کے عارضے کی وجہ سے شرح اموات 25 فیصد بڑھی ہیں۔ اس تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دل کے عارضے اور سرطان کی وجہ سے اموات میں کمی واقعے ہورہی ہے۔ برطانیہ میں سال 2009ء میں جگر کے عارضے کی وجہ سے 11 ہزار 575 اموات ہوئیں۔ ان اموات میں سے ہر 10 میں سے 4 اموات کثرت شراب نوشی کی وجہ سے سامنے آئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.