تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
23 مارچ 2012
وقت اشاعت: 1:38

دل کے دورے سے متعلق پہلے بھی معلوم ہوسکتا ہے، امریکی تحقیق

نیویارک … امریکی ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق دل کے دورے کے بارے میں پہلے بھی معلوم ہوسکتا ہے۔ اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دل کے مرض میں مبتلا افراد کے خون میں کچھ ایسے سیل موجود ہوتے ہیں جو دل کے دورے کا سبب بنتے ہیں، یہ سیل شریانوں کے ٹوٹنے کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں جس کی وجہ سے دل کے دورے کے امکانات پیدا ہوجاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان سیل کو وارننگ سیل کا نام دیا گیا ہے، یہ سیل بڑی تعداد میں مریض کے خون کے ٹیسٹ میں سامنے آجاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کی شریانوں میں اس سیل کی بڑی تعداد میں موجودگی دورے کا سبب بنتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.