23 مارچ 2012
وقت اشاعت: 23:55
اکیلے رہنے سے ڈپریشن کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، امریکی تحقیقی
واشنگٹن … امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اکیلے رہنے سے ڈپریشن کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ لوگ جو خاندان کے ساتھ رہتے ہیں ان کی ذہنی اور جسمانی صحت ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر رہتی ہے جو کہ اکیلے رہنا پسند کرتے ہیں۔ ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ مغرب میں گزشتہ برسوں کے دوران سنگل پرسن لائف کے نظریئے میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جوکہ بتدریج ایک مسئلے میں تبدیل ہوتا جارہا ہے کیونکہ اس صورت میں قوموں کی اجتماعی ساخت شدید متاثر ہوتی ہے۔