24 مارچ 2012
وقت اشاعت: 12:55
خیبرایجنسی میں پولیو ، پی 3وائرس کا انکشاف،ہنگامی حالت کے نفاذ کا فیصلہ
پشاور…خیبر ایجنسی میں پو لیو کے بڑھتے ہو ئے کیسز کے پیش نظر محکمہ صحت خیبر پختون خوانے پو لیو کے پی تھری وائرس کو خطرناک قرار دے دیا ہے اور خیبر ایجنسی میں پولیو سے متعلق ہنگامی حالت نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انسداد پولیو مہم کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جان باز آفریدی نے جیو نیوز کو بتا یا کہ خیبر ایجنسی میں بچوں میں پو لیو کے پی تھری وائرس کا انکشاف ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ پی تھری وائرس کومحکمہ صحت نے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے جو ایک انسان میں دوسرے میں آسانی سے منتقل ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک پی تھری وائرس کا شکار بچہ ایک ہزار انسانوں میں پولیو کامر ض منتقل کر سکتا ہے۔ڈاکٹر جان باز آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پی ون ٹائپ وائرس موجود ہے جو زیادہ خطرنا ک نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پی تھری وائرس خیبر ایجنسی میں اس لیے سامنے آ رہا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ان علاقوں میں پو لیو ٹیمیں نہیں پہنچ سکیں اور ہزاروں بچے پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پینے سے رہ گئے گئے ہیں۔