تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
26 مارچ 2012
وقت اشاعت: 0:8

تحصیل باڑہ کے آئی ڈی پیز کیلئے 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کل ہوگا

پشاور … عالمی ادارہ صحت کی تشویش پر خیبر پختونخواہ حکومت کل سے شورش زدہ تحصیل باڑہ کے آئی ڈی پیز کیلئے 3روزہ ہنگامی انسداد پولیو مہم کا آغاز کرے گی، بچوں کی عمر کی حد 5 سے بڑھا کر 15 سال کردی گئی۔ عالمی ادارہ صحت کی سفارش پر صرف کل سے شروع ہونے والی خصوصی انسداد پولیو مہم کیلئے بچوں کی عمر کی حد 5 سے بڑھا کر 15 سال کی گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی حکومت آئی ڈی پیز کیمپ جلوزئی اور پشاور نوشہرہ روڈ پر 4 چیک پوسٹیں قائم کرے گی جہاں باڑہ سے پشاور آنے والے آئی ڈی پیز بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خصوصی انسداد پولیو مہم میں 85 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ تحصیل باڑہ میں آخری مرتبہ پولیو مہم 4 اگست 2009 میں منعقد کی گی تھی۔ رواں برس باڑہ سے پولیو کے 4 جبکہ گزشتہ تین سالوں میں 40 کیس سامنے آچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.