تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
26 مارچ 2012
وقت اشاعت: 7:57

بلوچستان:انسداد پولیو کی تین روزہ مہم آج سے شروع ہوگی

کوئٹہ … بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ ، پشین ، قلعہ عبداللہ اور ہرنائی میں انسداد پولیو کی تین روزہ مہم آج سے شروع ہورہی ہے صوبائی مینیجرای پی آئی ڈاکٹر یوسف بزنجونے جیو نیوز کو بتایا کہ کوئٹہ ، پشین اور قلعہ عبداللہ پولیو کے حوالے سے ہائی رسک اضلاع ہیں۔ مہم کے دوران سات لاکھ چھیالیس ہزار چھ سو 76بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر یوسف بزنجو نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ کوئٹہ میں 885 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو چار لاکھ اٹھتر ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں 12سے 14 مارچ تک انسداد پولیو مہم چلائی جاچکی ہے۔ گذشتہ برس بلوچستان میں پولیو کے 73 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ رواں سال اب تک دو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.