26 مارچ 2012
وقت اشاعت: 14:58
پاک افغان سرحدی علاقوں میں پولیو ایمرجنسی ایکشن پلان کا آغاز
چمن… چمن سمیت پاک افغان سرحدی علاقوں میں تین روزہ پولیو ایمرجنسی ایکشن پلان کے تحت مہم کا آغاز کر دیا گیامحکمہ صحت بلوچستان کے مطابق پاک افغان سرحدی اضلاع چمن پشین اور اسپین بولدک قندہار میں ایمرجنسی ایکشن پلان کے تحت تین روزہ پولیو مہم کا اغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ پولیو کے کیسز ان علاقوں میں رونما ہوئے جس کی بنیادی وجہ خاندانوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی اور بعض والدین کی جانب قطرے پلانے سے انکار بتائی گئی ہے پولیو خصوصی مہم کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہے جبکہ پاک افغان سرحد سمیت مختلف اضلاع کے قومی شاہ راہوں پر بھی پولیو قطرے پلانے کیلئے ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہے۔