26 مارچ 2012
وقت اشاعت: 23:41
وزیراعظم گیلانی کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کی شکایات کے ازالے کی ہدایت
سیوٴل … وزیراعظم گیلانی نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے احتجاجی دھرنے کا نوٹس لے لیا، وفاقی وزیرخورشید شاہ اور شہناز وزیر علی کو لیڈی ہیلتھ ورکرز کی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کر دی گئی۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں پریڈ ایونیو پرجاری لیڈی ہیلتھ ورکرز کے احتجاج کا نوٹس لے لیاہے۔ وزیراعظم کا کہناہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا پروگرام بے نظیر بھٹو نے شروع کیا اور اس پروگرام کو ہر صورت میں جاری رکھا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ وفاقی وزیر خورشید شاہ اور شہناز وزیر علی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات کی فوری منظوری اور شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات کریں۔