تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
27 مارچ 2012
وقت اشاعت: 7:57

واشنگٹن:سپریم کورٹ میں ہیلتھ کیئرریفارمزلا پرسماعت شروع


واشنگٹن. . . .امریکی سپریم کورٹ میں صدر بارک اوباما کی صحت اصلاحات لا کے بارے میں سماعت آج سے شروع ہوگئی۔ واشنگٹن سپریم کورٹ میں9 ججوں پر مشتمل بیچ نے ہیلتھ کیئرریفارمز لا کیس پر نوے منٹ سماعت کی۔چیف جسٹس جان رابرٹس نے اس قانون میں ہیلتھ انشورنس خریدنے سے انکارکرنے والوں کوہرجانیکی تجویزپرریمارکس دیے کہ کسی ضرورت کیلئے الگ سے سزادینے کا کوئی جوازنہیں۔عدالت عظمیٰ میں اس قانون کوختم یابرقراررکھنے کے حوالے سے سماعت کل بھی ہو گی۔ تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ تین روزہ سماعت میں فیصلہ سنادے گی کیونکہ یہ عوامی معاملہ ہے اورعدالت اس میں تاخیر نہیں کریگی۔ ہیلتھ کیئر لا 2010 میں عمل میں لایا گیا اور 2014 سے اس کا مکمل نفاذ ہونا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.