27 مارچ 2012
وقت اشاعت: 13:10
آئی ڈی پیز کو پولیو دوا پلانے کی عمرکی حد 15سال کر دی گئی
پشاور… خیبر پختون خوا میں قائم آئی ڈی پیز کیمپوں میں پولیو ویکسین پلانے کے لئے عمر کی حد پانچ سال سے بڑھا کر پندرہ سال کردی گئی ہے۔ پولیو پروگرام کو آرڈینیٹر ڈاکٹر شعیب نے جیو نیوز کو بتایا کہ عمر کی حد خیبرپختون خوا کے بندوبستی علاقوں میں پولیو کیسز بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر بڑھا ئی گئی ہے۔ ڈاکٹر شعیب کے مطابق آئی ڈی پیز کیمپس میں پندرہ سال تک کے لڑکے لڑکیوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کی مہم شروع کردی گئی ہے۔