تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
28 مارچ 2012
وقت اشاعت: 8:51

خیبر پختونخو اور قبائلی علاقہ جات میں 3ماہ میں پولیو کے 15نئے کیسز

پشاور… خیبر پختونخو اور قبائلی علاقہ جات میں پولیو کیسزمیں اضافے پر عالمی ادارہ صحت سمیت بین الاقوامی تنظیموں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں پندرہ نئے کیسزنے سب کو چکرا کر رکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے امدادی کیمپوں میں قیام پذیر متاثرہ قبائلی بچوں سے پولیو مرض پھیلنے کے خدشات ہیں جس کے باعث کیمپوں میں مقیم بچوں کو کیمپوں تک ہی محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کیمپوں میں مقیم پندرہ سال تک کی عمرکے بچوں کو مرض لاحق ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ کیمپوں میں پانچ سال کی عمر کے بچوں کی تعداد ایک لاکھ ہے جبکہ پندرہ سال تک کی عمر کے پچیس ہزار بچے بھی خیمہ نشین ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.