28 مارچ 2012
وقت اشاعت: 11:3
لاہور:پولیو مہم کیخلاف درخواست ابتدائی سماعت کے بعد مسترد
لاہور… لاہورہائیکورٹ میں پولیومہم کے خلاف دائر درخواست ابتدائی سماعت کے بعد مستردکردی گئی ۔ درخواست گذار نے موقف اختیارکیاکہ پولیوکے قطرے زبردستی پلائے جارہے ہیں ،اس پر پابندی عائد کی جائے، جس پر چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عظمت سعید نے درخواست گذار سے استفسارکیاکہ کیاآپ کو تندرست بچے اچھے نہیں لگتے، بچے صحت مند ہوں گے تواوربھی اچھے لگیں گے، انہوں نے یہ بھی کہاکہ پاکستان میں پولیو ختم نہ ہوا تو دنیاکاکوئی بھی ملک آپ کوویزانہیں دیگا، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست مستردکردی۔