28 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:4
لاہور میں ڈینگی کیخلاف مہم، شاپس میں رکھے پرانے ٹائرتلف
لاہور…ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل کی ہدایت پر ڈینگی ریگولیشن کے تحت تمام ٹاوٴنز میں ٹائر شاپس کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ لاہور کے تمام ٹاوٴنز میں سرکاری اہلکاروں نے ڈینگی مچھر کے لاروے کے خاتمے کیلئے گندے اور پانی سے بھرے ٹائر تلف کروائے اور کلیرنس سرٹیفیکیٹ جاری کئے۔ ڈی سی او لاہور نے ہدایت کی ہے کہ کھلے ٹائروں کو ڈھانپ کر ٹائروں کو دکانوں کے اندر رکھوایا جائے۔ انہوں نے علامہ اقبال روڈ کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے سڑک کی تعمیر کے لیے 200 ملین روپے بھی جاری کر دئیے، نور الامین مینگل نے این ایل سی کو 30 اپریل تک منصوبہ مکمل کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔