28 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:52
پاکستان میں ہرایک لاکھ میں سے295افرادٹی بی کاشکار
اسلام آباد… امریکاکے امدادی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہرایک لاکھ میں سے295افرادٹی بی کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ ٹی بی کے انتہائی شکارملکوں میں پاکستان کانمبرچوتھاہے۔۔امریکی ادارہ صحت کے تعاون سے کئے جانے والے سروے کی ابتدائی رپورٹ اسلام آبادمیں ایک تقریب میں جاری کی گئی جس کے مطابق ٹی بی کامسئلہ پاکستان میں انتہائی گھمبیر ہوچکاہے اوراس صورت حال سے نمٹنے کیلئے عالمی اورقومی کوششوں کی ضرورت ہے۔پاکستان میں ہرسال چار لاکھ ٹی بی کے نئے کیسزسامنے آرہے ہیں۔ اس موقع پر امریکی امدادی ادارے یو۔ایس۔ایڈ کی ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر کیرن فریمین کاکہناتھاکہ ٹی بی کے خاتمے تک پاکستان کی امدادجاری رکھی جائیگی۔